ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:دن دہاڑے قتل معاملے میں 3ملزم گرفتار:سپاری کلنگ میں رشتہ دارملوث ہونے کا شبہ

ہبلی:دن دہاڑے قتل معاملے میں 3ملزم گرفتار:سپاری کلنگ میں رشتہ دارملوث ہونے کا شبہ

Thu, 07 Sep 2017 18:52:44    S.O. News Service

ہبلی:07/ستمبر (ایس اؤنیوز)اپنی ماں کے ساتھ بائک پر گھر لوٹنے رہے بسپا نیلن نور(31)کو سپاری دے کر دن دہاڑےقتل کئے جانے کا جانچ سے پتہ چلاہے، معاملے کو لے کر پولس نے 3ملزموں کو اپنی تحویل میں لے کر ودیا نگر پولس تھانے میں پوچھ تاچھ کرنے کی جانکاری دی گئی ہے۔

ہبلی پولس محکمہ کے ڈی سی پی نیام گوڈا بی ایس نے بتایا کہ خاندانی سطح پر رئیل اسٹیٹ کو لے کر چلے رہے جھگڑے کی وجہ سے قتل کئے جانےکا شبہ ہے، رشتہ داروں نے ہی سپاری کے ذریعے قتل کئے جانےکی ابتدائی جانچ کے ذریعے پتہ چلاہے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ ہبلی شہرکے نواحی علاقے ریلوے گیٹ نمبر 1پر مقتول بسپا کی قریب 1کروڑ روپئے لاگت کی زمین ہے، حالیہ دنوں میں انہوں نے متعلقہ زمین کو فروخت کرنے کا فیصلہ لیا تھا۔ اس دوران رشتہ داروں نے بسپا سے کہا تھا کہ وہ زمین انہی کو بیچے ، لیکن بسپا نے انہیں دینے سے انکار کیا تھا، یہی سبب تھا کہ رشتہ داروں کی نگاہ میں وہ کھٹکنے لگے تھے۔ اسی بہانے رشتہ داروں نے 5ستمبر کو بسپا جب اپنی ماں کے ساتھ بائک پر گھر لوٹ رہا تھا تو سپاری کلر کے ذریعے ان کا قتل کئے جانے کی جانکاری ڈی سی پی نیام گوڈا نے دی ۔ انہوں نے کہاکہ ملزمان سے ابھی پوچھ تاچھ جاری ہے، لیکن پوچھ تاچھ کے دوران ملزموں کی شناخت ظاہر کرنے سے انہوں نے انکار کیا ہے۔


Share: